ہیٹی میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتیں 1297 ہوگئیں

امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ اب تک 2 ہزار 800 افراد زخمی اور درجنوں لاپتا ہیں


ویب ڈیسک August 15, 2021
زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 تک، ریکارڈ کی گئی ہے،جیولوجیکل سروے (فوٹو: اےایف پی)

کیریبئین ملک ہیٹی میں آنے والے 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1297 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے بتائی جارہی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایک روز قبل آنے والے زلزلے کا مرکز سینٹ لوئیس دوسود سے 12 کلومیٹر دور شمال مشرق میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ہیٹی کے محکمئہ شہری تحفظ کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں جنوبی ہیٹی میں ہوئیں جہاں تعداد 1 ہزار 54 ہوگئی، گرانڈ اینسے میں 119، نیپس میں 122 اور شمال مشرق میں 2 ہلاکتیں ہوئیں۔



زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو ایس ایڈ کے بیورو فار ہیومینیٹرین اسسٹنس کے مطابق یو ایس ایڈ نے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔



ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دستیاب حکومتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لائیں گے۔

واضح رہے کہ ہیٹی میں 2010 کو 7.0 شدت کے زلزلے میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ مالی نقصان کا تخمینہ 8 ارب ڈالر ؛گایا گیا تھا، اسی طرح 2018 میں 7.1 شدت کے زلزلے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |