کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا پہلا دن سگے بھائیوں سمیت 3 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار

مقتولین کی شناخت ابراہیم اللہ اور عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس سے قبل بھی ان پر حملے ہوچکے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک January 27, 2014
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے لیکن یہ پابندی صرف عام آدمی کے لئے ہے مجرموں پر نہیں، وہ تو آتے ہیں اور کامیاب کارروائی کرکے چلے بھی جاتے ہیں، یہی ہوا ہے اورنگی ٹاؤن اور لانڈھی میں جہاں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت ابراہیم اللہ اور عنایت اللہ کے نام سے ہوگئی، دونوں افراد آپس میں سگے بھائی تھے۔ ایس پی اورنگی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین پر اس سے قبل بھی کئی حملے ہوچکے ہیں اور شواہد کی مدد سے پولیس ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس کے علاوہ لانڈھی میں بھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل کردیا، جبکہ ملیر میں اہل سنت والجماعت کے رنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

واضح رہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے آج ہی سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے تاہم یہ پابندی صرف عوام ہی کے لئے مشکلات کا باعث بنتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں