لارڈز میں ٹیسٹ میچ کے دوران ''اجنبی'' کرکٹر بھارتی ٹیم میں شامل ہوگیا۔
لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک شخص بھارتی ٹیم جیسی شرٹ پہن کر میدان میں داخل ہوگیا، یہ غیرمعمولی واقعہ لنچ کے بعد پیش آیا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ کر فیلڈ سے باہر نکال دیا۔
برطانوی شہری نے لنچ کے بعد گراؤنڈ میں داخل ہوکر بھارتی ٹیم کو جوائن کرلیا اور فیلڈ تبدیلی سے متعلق احکامات دینا شروع کردیے، مذکورہ شخص کی شرٹ پر " جارو 69 " درج تھا۔
اس صورتحال پر ٹی وی پر کمنٹری کرنے والے سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان موجود یہ شخص ایسا ظاہر کررہا تھا کہ وہ بھی میچ کا حصہ ہے، بعدازاں اس شخص کو ٹی وی کیمروں نے اسٹینڈ میں دکھایا تو بھارتی پیسر سراج بھی مسکراتے ہوئے دکھائی دیے۔