تحریک انصاف کا لاہور کے لارڈ میئر کے لیے حماد اظہر کو امیدوار بنانے پر غور

تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور حکومتی شخصیات مشاورت کے بعد وزیراعظم سے حتمی منظوری لیں گی


ویب ڈیسک August 15, 2021
حماد اظہر کو لارڈ میئر کیلیے نامزد کیا گیا تو انہیں وفاقی وزیر سے مستعفی ہونا ہوگا فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے لاہور کے لارڈ میئر کے لیے حماد اظہر کو امیدوار بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔

تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر کو لاہور کے لارڈ میئر کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید متحرک ہیں اور انہوں نے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں، انہوں نے لارڈ میئر کے لئے اعلی حکومتی شخصیات سے بھی مشاورت کی ہے۔ وہ وفاقی وزیر حماد اظہر سے اس معاملے پر ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈ میئر کے لیے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے، پارٹی تنظیم اور حکومتی شخصیات مشاورت سے حتمی نام کی وزیراعظم سے منظوری لیں گی، پارٹی قیادت نے حماد اظہر کو نامزد کیا تو انہیں وفاقی وزیر سے مستعفی ہونا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں