ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولے کا حملہ

بھارتی ساختہ 51 ایم ایم کا مارٹر گولہ سرحدی گاوں بھوپالپور خورد کے کھیتوں سے برآمد ہوا، بی ڈی ایس


ویب ڈیسک August 15, 2021
بھارتی ساختہ 51 ایم ایم کا مارٹر گولہ سرحدی گاوں بھوپالپور خورد کے کھیتوں سے برآمد ہوا، بی ڈی ایس۔ فوٹو:فائل

ورکنگ باونڈری پر بھارت کی جانب سے مارٹر گولہ پھینکا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکر گڑھ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولہ پھینکا گیا، جو ٹارگٹ ہٹ نہ ہونے پر پھٹ سکا۔

مارٹر گولے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جس نے گولہ تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی ساختہ 51 ایم ایم کا مارٹر گولہ سرحدی گاوں بھوپالپور خورد کے کھیتوں سے برآمد ہوا، جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں