سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسپتالوں میں طبی عملے کی چٹھیاں منسوخ، جان بچانے والی ادویات اورخون کی مطلوبہ مقدار ہمہ وقت موجود رکھنے کی ہدایت


ویب ڈیسک August 15, 2021
سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی 9 سے 11 محرم الحرام (18 سے 20 اگست ) تک نافذ رہے گی فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے 9 سے 11 محرم الحرام تک صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اسپتالوں میں طبی عملے کی چٹھیاں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ عملے کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی، اسپتالوں میں ایمرجنسی 9 سے 11 محرم الحرام (18 سے 20 اگست ) تک نافذ رہے گی۔ عملے کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اسپتالوں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات سمیت بلڈ بینک میں خون کی مطلوبہ مقدار ہمہ وقت موجود رکھی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں