راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1451 فیصد تک پہنچ گئی
ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے مثبت کیسز کی شرح بڑھ گئی، ذرائع محکمہ صحت
راولپنڈی میں کورونا وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی اور مثبت کیسز کی شرح 14.51 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14.51فیصد تک پہنچ گئی ہے، شہر میں کورونا کے 137 نئے مریضوں کے بعد 3 اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 209 ہوگئی ہے جب کہ 8 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے، اس وقت شہر میں 178مریض آکسیجن پر اور 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے مثبت کیسز کی شرح بڑھ گئی، اس کے علاوہ اس وقت شہر میں 17 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی جب کہ کل 32 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جانی ہے۔