امتحانات میں نقل روکنے کے لئے رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے وزیرتعلیم سندھ

7 ہزار جونیئراسکول ٹیچرز اور 12 ہزار پرائمری اسکول ٹیچرز کو 3 ماہ میں آفر لیٹر جاری کیے جائیں گے، نثار کھوڑو


ویب ڈیسک January 27, 2014
وزیرتعلیم نثار کھوڑو نے ٹیسٹ پاس کرنے والے 250 اساتذہ میں تقرری کے لیٹر بھی تقسیم کئے۔ فوٹو: فائل

وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز کوطلب کیا جاسکتا ہے تو پھر امتحانات میں نقل روکنے کے لئے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں این جے وی ہائی اسکول میں ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ میں تقرری لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے قیام کےلئے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے اسی طرح تعلیمی اداروں میں امتحانات کے دوران نقل مافیا کے خلاف بھی رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ 7 ہزار جونیئراسکول ٹیچرز اور 12 ہزار پرائمری اسکول ٹیچرز کو 3 ماہ میں آفر لیٹر جاری کیے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر وزیرتعلیم نثار کھوڑو نے ٹیسٹ پاس کرنے والے 250 اساتذہ میں تقرری لیٹر تقسیم کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں