سندھ میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے دی گئی تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا شرجیل میمن

غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں، سرجیل انعام میمن

صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرکے یہاں قیام امن کے لئے سندھ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں اسلحہ لائسنس کی ازسر نو تجدید کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے اس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔


اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد ازسرنو تجدید نہ ہونے والے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے،سندھ حکومت نے پہلے بھی اسلحہ لائسنس تجدید کے لئے مہم چلائی تھی اور اب بھی لائسنس رکھنے والوں کو مہلت دی گئی تھی تاہم اب اس تاریخ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرکے صوبے میں قیام امن کے لئے صوبائی حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے، صوبے سے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور اس میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
Load Next Story