موٹر سائیکل پر 13 ممالک کی سیر کرتا ہسپانوی سیاح ملتان پہنچ گیا
ملتان پہنچنے پر غیر ملکی موٹر سائیکلسٹ کی مہمان نوازی بھی ایک پاکستانی موٹرسائیکلسٹ ہی کررہا ہے۔
13 ممالک کی سیرکرتا ہوا پاکستان آنے والا ہسپانوی سیاح اپنی موٹرسائیکل پر ملتان پہنچ گیا ہے۔
اسپین سے تعلق رکھنے والا سیاح خولیو موٹر سائیکل پر پاکستان پہنچا تو اگلے ہی روز سانحہ مستونگ پیش آگیا جس کے بعد خولیو کے دوستوں اور رشتہ داروں نے اسے پاکستان میں مزید سفر کرنے سے منع کردیا لیکن باہمت ہسپانوی سیاح نے بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنا سفرجاری رکھا۔ ملتان پہنچنے کے بعد خولیو نے کہا کہ اس کے دماغ میں یہ بات آئی کہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسے اب اپنا سفرجاری نہیں رکھنا چاہئے لیکن میرے میزبان پاکستانی موٹرئیکلسٹ اقبال گھانگلہ نے جب مجھے پاکستان کاروشن چہرہ دکھایا تو میں نے مزید سفرکرنے کا ارادہ باندھ لیا۔
واضح رہے کہ 22 جنوری کو مستونگ میں نیشنل ہائی وے پر شر پسندوں نے ہسپانوی سائیکلسٹ کی سیکیورٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 6 اہلکارجاں بحق اور غیر ملکی سیاح زخمی ہوگیا تھا۔