پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا وزیراعظم عمران خان سے رابطے کا فیصلہ

پی او اے کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے جاری جعلی پروپیگنڈا کے اصل حقائق سے پردہ اٹھایا جائے گا

پی او اے ایک خود مختار اور جمہوری ادارہ ہے، سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے اصل حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ پی او اے کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے جاری جعلی پروپیگنڈا کے اصل حقائق سے پردہ اٹھایا جائے گا۔


پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کے مطابق پی او اے ایک خود مختار اور جمہوری ادارہ ہے جو ملک میں آئی او سی چارٹر کے تحت کام کر رہا ہے، ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے پی او اے اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ذمہ داریوں کو بریف کیا جائے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے موجودہ صورتحال پر اگلے ماہ جنرل کونسل بلانے کا بھی فیصلہ کیا یے۔

24 اگست کو لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ذمہ داریاں، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے فرائض، ٹوکیو اولمپکس میں پی ایس بی کی کس حد تک معاونت رہی،اس بارے میں بریف کیا جائے گا۔
Load Next Story