شہزاد رائے نے مداحوں کواپنے فٹ رہنے کا رازبتادیا

شہزاد رائے سے متعلق مداح کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی عمررک سی گئی ہے


ویب ڈیسک August 16, 2021
پاکستان کی شوبزانڈسٹری میں ایسے بہت سے فنکارموجود ہیں جوخود کوجواں رکھنے کی فہرست میں آگے بڑھنے کی کوشش میں رہتے ہیں

مایہ ناز گلوکاراورسماجی کارکن شہزاد رائے نے احسن خان کے شو میں مداحوں کو اپنے فٹ رہنے کا رازبتادیا۔

پاکستان کی شوبزانڈسٹری میں ایسے بہت سے فنکارموجود ہیں جو خود کو جواں رکھنے کی فہرست میں ہر ایک سے آگے بڑھنے کی کوشش میں رہتے ہیں لیکن وہ اس فہرست میں زیادہ دیرتک رک نہیں پاتے لیکن اس متعلق بات کی جائے تو خاتون اداکاراؤں میں ماہ نوربلوچ اور گلوکار شہزاد رائے کی فٹنس کے سب ہی دیوانے ہیں۔

دونوں سے متعلق مداح کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی عمررک سی گئی ہے۔ احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں جب شہزاد رائے سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک تومیں بچپن سے ہی گا رہا ہوں دوسرا انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے عمرکے معاملے پرسپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔

اداکارنے کہا کہ جواں دکھنے کی کوئی اوروجہ نہیں بس یہ ہی کہ وہ بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں۔ شہزاد رائے نے کہا کہ ڈائٹ کے خیال سے زیادہ وہ ورزش پر بہت دیہان دیتے ہیں تاکہ وہ شیپ میں رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں