افغانستان میں دیرپا امن عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان

پاکستان نے ہمیشہ افغنستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک August 16, 2021
افغان قیادت مل کر کام کرے تاکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوسکے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ موجودہ صورت حال میں افغان قیادت مل کر کام کرے تاکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوسکے، پاکستان نے ہمیشہ افغنستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے اور اس کے لیے ہم اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے خیال میں افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں