اسلام آباد ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کی ڈیڑھ کلو ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

منشیات مٹھائی حبشی حلوے کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی


Staff Reporter August 16, 2021
منشیات مٹھائی حبشی حلوے کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کارگو سکیشن میں اے این ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو گرام براؤن ہیروئن بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو سکیشن سے برطانیہ جانے والی قطر ائیرویز کی پرواز نمبر کیو آر 633 پر بک کرائے جانے والے سامان کی چیکنگ جاری تھی۔ اے این ایف کے عملے نے ایک کھیپ کو مشکوک جان کر کھولا تو مٹھائی (حبشی حلوے ) کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام سے زائد براون ہیروئن برآمد ہوئی۔

منشیات برآمد ہونے پر اے این ایف کے عملے نے کھیپ کو کلیئر کرانے کے لیے موجود علی نامی کلیرئنگ ایجنٹ کو منشیات سمیت تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا جہاں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور انکشافات متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں