تعویز گنڈے سے ماں کے مرنے پر بیٹے نے پیر کو قتل کردیا

مقتول کے علاج سے کچھ روز قبل ایک خاتون مرگئی تھی

مقتول کے علاج سے کچھ روز قبل ایک خاتون مرگئی تھی

MANCHESTER:
ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ، مقتول تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا ، اس کے علاج سے کچھ روز قبل ایک خاتون مرگئی تھی ۔

میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر میمن گوٹھ ابراہیم مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ کے نتیجے ایک شخص اور ایک خاتون جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں ، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔


پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ غلام حیدر ولد رسول بخش اور مقتولہ کی 17 سالہ بشریٰ بتول دخترغلام حیدر جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 17 سالہ زینب دختر جاوید کے نام سے کی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا ، فائرنگ سے جاں بحق غلام حیدر اور بشریٰ بتول باپ بیٹی تھے ، زخمی ہونے والی خاتون زینب مقتول کی مہمان ہیں۔

مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ غلام حیدر تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا ، غلام حیدر کے تعویذ گنڈوں سے کچھ روز قبل ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی ، مرنے والی خاتون کا بیٹا جو اس وقت جیل میں تھا ، اس نے غلام حیدر سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی کہ تمھارے علاج سے میری ماں مر گئی میں تمھیں زندہ نہیں چھوڑونگا۔

فائرنگ کرنے والا شخص اسی خاتون کا بیٹا ریاض تھا جو کچھ روز قبل جیل سے رہا ہو گیا تھا ۔ اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اتوار اور پیر کی درمیانی شب غلام حیدر کے گھر میں گھر کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزم کو تلاش کر رہی ہے ۔
Load Next Story