اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کا شہید افراد پر فائرنگ کرکے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا الزام


ویب ڈیسک August 16, 2021
اسرائیلی فوج کا شہید افراد پر فائرنگ کرکے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا الزام۔ فوٹو : فائل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقہ جنین میں اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا، گورنر جنین نے شہادتوں کی تصدیق بھی کردی ہے تاہم اسرائیلی فورسز نے شہید افراد کو حملہ آور قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ ٹیم پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس پر جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والے تمام افراد مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں