زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف احتجاج

جامعہ زکریا میں کلیم اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔


ویب ڈیسک August 16, 2021
جامعہ زکریا میں کلیم اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

PARIS: بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں طالب علم کلیم اللہ کے قتل کے کیس میں ملوث منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

جامعہ زکریا میں کلیم اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے وائس چانسلر، آر او اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کو منشیات فروشوں سے پاک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف، عملہ ملوث

جنازہ کے بعد طلباء نے ایڈمن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی کیا مجبوری ہے کہ دس سال سے منشیات فروش اویس جٹ کو بار بار داخلہ دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زکریا یونیورسٹی کے طالب علم نے ساتھی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

جامعہ میں کلیم اللہ کو قتل کرنے والے اویس جٹ کی آئس نشے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں