امریکی حکومت مؤثر انداز میں دباؤ کا سامنا کرنے سے قاصر آن لائن سروے
یہ سروے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں میں یوٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک وغیرہ پر کیا گیا
حال ہی میں سی جی ٹی این کے تیسرے آن لائن پول کے نتائج جاری کیے گئے۔ پانچ زبانوں انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی میں کیا گیا یہ آن لائن سروے یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک اور سماجی رابطے کے دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا گیا۔
ناول کورونا وائرس وبا (کووِڈ 19) کے تناظر میں کیے گئے اس سروے میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ کیا ''آپ کو لگتا ہے کہ امریکی حکومت کی حکمت عملی وبا سے لڑنے میں موثر نہیں؟''
اس سوال کے جواب میں 81.7 فیصد سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ امریکی حکومت کی حکمت عملی وبا سے لڑنے میں مؤثر نہیں۔ نیٹیزینز نے نشاندہی کی کہ وبا سے مقابلے کے بجائے، امریکی حکومت انتخابات میں مصروف رہی اور سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے بحث مباحثے میں لگی رہیں۔
سروے میں وبا کے حوالے سے ایک اور سوال میں پوچھا گیا: ''کیا آپ کو لگتا ہے کہ امریکا میں اقلیتوں کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جا رہا؟'' عالمی نیٹیزینز کے 72.3 فیصد نے اس حوالے سے اتفاق کیا۔ عربی بولنے والے 81 فیصد نیٹیزینز نے ٹوئٹر پر اور 84 فیصد نے یوٹیوب پر اتفاق کیا کہ امریکا میں اقلیتوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔
سروے کے تیسرے سوال کے بارے میں، وبا پھیلنے کے بعد، امریکا نے ناول کورونا وائرس سے متاثرہ ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ملکوں میں واپس بھیج دیا جس کی وجہ سے لاطینی امریکا کے بہت سے ممالک میں براہ راست وبا شدت اختیار کر گئی۔ ''نیو یارک ٹائمز نے اس حوالے سے تبصرہ کیا کہ امریکا کا یہ رویہ وبا برآمد کرنے سے مختلف نہیں۔'' 77.7 فیصد نے اس حوالے سے اتفاق کیا جبکہ یوٹیوب پر اس حوالے سے اتفاق کرنے والے، ہسپانوی بولنے والوں کی شرح 85 فیصد سے زائد رہی۔