کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکی فوج نے اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے لیے حامد کرزئی ائیرپورٹ کی سیکیورٹی سنبھالی ہوئی ہے


ویب ڈیسک August 16, 2021
امریکی فوج نے اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے لیے حامد کرزئی ائیرپورٹ کی سیکیورٹی سنبھالی ہوئی ہے

حامد کرزئی ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، امریکی فوج نے ان افراد کو جہاز میں چڑھنے کی کوشش کے دوران روکنے کے لیے فائرنگ کی تھی۔

https://twitter.com/arwaib/status/1427163415286538241

ائیرپورٹ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق کابل ائیرپورٹ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں جو کابل چھوڑنے کے لیے جہازوں میں سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاہم امریکی فوج نے صرف ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی، اب یہ افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا بھگڈر سے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں