سینیٹ کمیٹی برائے دفاع کا افغان صورت حال پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، کمیٹی میں متفقہ قرارداد منظور


ویب ڈیسک August 16, 2021
پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے لئے افغان سر زمین استعمال نہ ہو، سینیٹ کمیٹی فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے افغانستان کی موجودہ صورت حال پر غور کے لیے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مشاہد حسین سید کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کی گئی اور موجودہ صورت حال پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی افعانستان کے حوالے سے پالیسی واضح ہے، ہم افغانستان میں اتحاد، علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان میں خانہ جنگی سے بچنے کے لیے پرامن سیاسی تبدیلی وسیع البنیاد اتفاق پر ہونی چاہیے، افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کے لئے افغان سر زمین استعمال نہ ہو۔

کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کے 87 ٹریننگ کیمپ پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، 66 بھارتی ٹریننگ کیمپ افغانستان میں ہیں، افغانستان میں عبوری حکومت کے لیے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں،افغان عوام اپنی مرضی کی حکومت بنائیں جو سب کی نمائندہ ہو، طالبان نے بھی کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، باہر کا کوئی ملک افغان حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |