افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے وزیر خارجہ

380غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک August 16, 2021
380غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے۔

افغان رہنماؤں کا اعلیٰ وفد وزارتِ خارجہ پہنچا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے افغان وفد سے ملاقات ہوئی، وفد میں مختلف مکتبہ فکرکے لوگ شامل ہیں، انہوں نے امن عمل میں حصہ لینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغانستان میں افراتفری کاخاتمہ چاہتےہیں، ڈنمارک کےوزیرخارجہ سےبات ہوئی ہے، ڈنمارک کےلوگوں کاافغانستان سےمحفوظ انخلاہوچکا، پاکستان مزیدپروازیں افغانستان بھیجنےکی کوشش کررہاہے، 380غیر ملکی سفارتکار پاکستان پہنچ چکے ہیں، افغانستان سے نکلنے والے افراد کو محفوظ راستہ دینگے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم چاہتےہیں افغانستان کےلوگ ترقی کریں، افغانستان میں امن اوراستحکام کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے، ہمیں خوشی ہوئی کہ افغان امن عمل میں ہم نے حصہ لیا، افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |