کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر 15 ارب روپے کی خریداری

شہرقائد میں یوم آزادی کے موقع پر خریداری میں 40 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی


Staff Reporter August 16, 2021
شہرقائد میں یوم آزادی کے موقع پر خریداری میں 40 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی

شہرقائد میں یوم آزادی کے موقع پر خریداری میں 40 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی پر کراچی کے شہریوں نے 8 روزہ سخت لاک ڈاؤن اور محدود کاروباری اوقات کار کے باوجود جشن آزادی پر گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد کی کمی سے 15 ارب روپے خرچ کردیے، شہریوں کے جذبہ حب الوطنی میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن جشن آزادی کا سامان فروخت کرنے والے تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پر مقامی بازار گزشتہ سال کی طرح چین سے درآمد شدہ اور پاکستانی سامان کی بہت بڑی مارکیٹ میں تبدیل ہوگیا جس میں 70 فیصد درآمدی اور30 فیصد مقامی سامان کا حصہ رہا۔

جشن آزادی پر مقامی بازار گذشتہ سال کی طرح چین سے درآمد شدہ اور پاکستانی سامان کی بہت بڑی مارکیٹ میں تبدیل ہوگیا،جس میں 70فیصد درآمدی اور30فیصد مقامی سامان کا حصہ رہا، بازاروں میں جھنڈے، ٹی شرٹس، بیجز، کیپس، غبارے، چوڑیاں، ماسک، جھنڈیاں، کانوں کے بندے، بنیانیں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے سبز ہلالی ریڈی میڈ گارمنٹس، دوپٹے، ملّی نغموں کی سی ڈیز، آتشبازی کا سامان، فیس پینٹنگ، بچوں کی عینکیں، کڑے اور دیگر اشیاء کی بھرپور خریداری کی گئی۔

بسوں، رکشوں، ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر جھنڈے لہرائے گئے، شہر بھر کی مارکیٹوں سمیت دیگر مقامات پر دعوتوں کا اہتمام، مٹھائی، پرچموں، چوڑیوں، بیجز اور دیگر اشیاء کی تقسیم کی گئیں، آزادی کی خوشی میں شہر کے کئی مقامات پر نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں