سندھ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

محکمہ صحت سمیت دیگر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے محکموں پر اطلاق نہیں ہوگا


ویب ڈیسک August 16, 2021
9 سے 11 محرم الحرام تک تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 18 اور 19 اگست کو 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ صوبے بھر میں سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق سیکیورٹی اداروں اور محکمہ صحت سمیت دیگر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کراچی میں پہلے ہی سے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی پابندی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بھی 9 سے 11 محرم الحرام تک تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |