طالبان پاکستان اور چین مل کر ہندوستان پر حملہ کرسکتے ہیں بی جے پی پر خوف طاری

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے پر بھارتی حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے


ویب ڈیسک August 16, 2021
طالبان پہلے ہی مودی سرکار کو ملٹری مہم جوئی سے باز رہنے کی وارننگ دے چکے ہیں، فوٹو: فائل

حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا کے رکن سبرامینیئن سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین طالبان کے ساتھ مل کر ایک سال کے اندر بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں۔

افغانستان میں طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 20 سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں جلد ہی نئی اسلامی عبوری حکومت قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس پر بھارت میں حکمراں جماعت گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وفاقی وزیر سبرامینیئن سوامی نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ طالبان کی مدد سے پاکستان اور چین بھارت پر حملہ کرسکتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں سبرامینیئن سوامی نے لکھا کہ طالبان پہلے سال معتدل مزاج افغان حکومت کے طور پر سامنے آئیں گے البتہ اسی دوران طالبان کے صوبائی کمانڈرز شدت پسندی جاری رکھیں گے اور اس دوہری پالیسی سے ایک سال میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے بعد طالبان، پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر بھارت پر حملہ کردیں گے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب سبرامینیئن سوامی نے اپنے خوف کا اظہار کیا ہو۔ ایک ہفتہ قبل بھی رکن پارلیمنٹ نے اپنی ہی مودی سرکار سے کابل میں 20 ہزار بھارتی فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا اور طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالتے ہی سبرامینیئن نے وزیر اعظم مودی سے جنگ حکمت عملی طے کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |