میٹرو بس ڈرائیورز نے ہڑتال کردی شہریوں کو شدید مشکلات

شہری میٹروبس دستیاب نہ ہونے کے باعث رکشہ اور ٹیکسی کی مہنگی سواری استعمال کرنے پر مجبور


Staff Reporter August 16, 2021
شہری میٹروبس دستیاب نہ ہونے کے باعث رکشہ اور ٹیکسی کی مہنگی سواری استعمال کرنے پر مجبور ۔ فوٹو : فائل

صوبائی دارالحکومت لاہور میں میٹرو بس ڈرائیورزنے ہڑتال کردی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ڈرائیورزنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردی جس سے صوبائی دارالحکومت میں میٹروبس سروس بند ہوگئی۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں پنجاب ماس ٹرانزت اتھارٹی کی کنٹریکٹر کمپنی البیراک کیساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اب البیراک کمپنی کاپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیساتھ کنٹریکٹ ختم ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہم نے کمپنی سے بونس، گریجویٹی اور تجربے کے سرٹیفکیٹس کا مطالبہ کیا ہے لیکن کئی روز گزر گئے ہیں لیکن کمپنی نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے،اس لیے ہم نے ہڑتال کی ہے اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے میٹروبس سروس بند رکھیں گے۔

میٹروبس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہری میٹروبس دستیاب نہ ہونے کے باعث رکشہ اور ٹیکسی کی مہنگی سواری استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

اس حوالے سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر آ پریشنز سید عزیرشاہ نے "ایکسپریس" سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیورز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ملازم نہیں ہیں، ان کے معاملات ہمارے کنٹریکٹرکے ساتھ ہیں،جسے جلد حل کرنے کی ضرورت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں