پنجاب حکومت کے اولمپکس ہیروزاورپاکستانی کوہ پیماؤں کے لئے خصوصی انعامات

پنجاب حکومت ارشد ندیم، طلحہ طالب، ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی


ویب ڈیسک August 17, 2021
ارشد ندیم آپ پاکستان کے حقیقی ہیروہیں اورقوم کو آپ پر فخر ہے، عثمان بزدار: فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے ٹوکیو اولمپکس کے قومی ہیروز اورپاکستانی کوہ پیماؤں کے لئے خصوصی انعامات تقسیم کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی اورویٹ لفٹنگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم، طلحہ طالب، کوچ سید فیاض بخاری اورکوہ پیما ؤں ساجد علی سدپارہ اورشہروز کاشف نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کوہ پیما ؤں ساجد علی سدپارہ، شہروزکاشف کو10 ،10 لاکھ روپے اورکوچ سید فیاض بخاری کو5 لاکھ روپے کے چیک دئیے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم اورطلحہ طالب کو10، 10 لاکھ روپے جبکہ محکمہ انرجی کی طرف سے بھی 10، 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ شہروزکاشف اورساجد علی سدپارہ نے کم عمری میں کے ٹوجیسی خطرناک ترین چوٹی سرکرکے اپنے بلند عزم کا اظہارکیا ہے۔ ٹوکیواولمپکس میں ارشد ندیم اورطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا۔

عثمان بزدارنے کہا کہ ارشد ندیم آپ پاکستان کے حقیقی ہیروہیں اورقوم کو آپ پر فخر ہے، کوہ پیمائی بلند حوصلہ نوجوانوں کاکھیل ہے،شہروزکاشف اورساجد علی سدپارہ نے قابل تقلید مثال قائم کی۔ پنجاب حکومت ارشد ندیم، طلحہ طالب، ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں