افغان عوام کی نئی نسل کے خواب ادھورے نہیں رہنے چاہئیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

افغانستان کے تمام فریقین بالخصوص طالبان سے اپیل ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں، ینتونیو گتیرس


ویب ڈیسک August 17, 2021
افغانستان میں لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، اقوام متحدہ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گتیرس نے کہا ہے کہ افغان عوام کی نئی نسل، خواتین، بچیوں، بچوں اور مردوں کے خواب ادھورے نہیں رہنے چاہئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ کے دوران اینتونیو گتیرس نے کہا کہ عالمی برادری اس وقت افغانستان میں افراتفری، بے چینی، غیر یقینی صورت حال اور خوف کے ماحول پر مبنی اصل حقائق کی جھلک دیکھ رہی ہے۔ افغان عوام کی نئی نسل، خواتین، بچیوں، بچوں اور مردوں کے خواب ادھورے نہیں رہنے چاہئیں، امید کا دامن کبھی ان کے ہاتھ سے نہیں جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد نے ملک کے مختلف صوبوں سے افغان دارالحکومت کی جانب رخ کیا ہے، کیونکہ وہ لڑائی کے دوران اپنے آبائی علاقوں میں اپنے آپ کو غیر محفوظ خیال کر رہے تھے، ایسے ماحول میں لازم ہو جاتا ہے کہ شہری آبادی کو درکار تحفظ فراہم کیا جائے، افغانستان کے تمام فریقین بالخصوص طالبان سے اپیل ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں