ڈی سی لاہور نے بیٹے کا قبضہ چھڑا کر والد کو مکان دلوادیا

محمد اشرف کے بیٹے ارمان رضا نے گھر پر قبضہ کر رکھا تھا۔


ویب ڈیسک August 17, 2021
محمد اشرف کے بیٹے ارمان رضا نے گھر پر قبضہ کر رکھا تھا۔ فوٹو:فائل

والدین تحفظ ایکٹ آرڈیننس 2021 پر عملدرآمد جاری ہے اور ڈی سی لاہور مدثر مستحق افراد کو قبضہ دلوانے کے سلسلے میں متحرک ہیں۔

اب تک 40 کیسوں میں سے 25 کا فیصلہ ہوگیا اور متاثرہ والدین کو ان کی جائیدادوں کے قبضے دلوا دیے گئے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن راوی مکان 55 واسا کالونی نواں کوٹ میں ایک حقدار کو اس کا حق دلوا دیا۔

محمد اشرف کے بیٹے ارمان رضا نے گھر پر قبضہ کر رکھا تھا۔ ڈبل اسٹوری تعمیر شدہ گھر تھا جس میں ارمان رضا اوپر والی منزل پر رہائش پذیر تھا۔

انتظامیہ نے ارمان رضا سے اوپر والی منزل کو خالی کرواکر اس کا سامان گھر سے باہر نکلوا دیا اور مکان والد محمد اشرف کے حوالے کر دیا۔ محمد اشرف نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو ان کا حق دلوا رہے ہیں، میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں