شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم بحال

سپریم کورٹ نے سلمان نعیم کی نااہلی سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا


ویب ڈیسک August 17, 2021
سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے سلمان نعیم کی رکنیت بحال کردی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 217 سے سلمان نعیم کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد سلمان نعیم کو رکن پنجاب اسمبلی بحال کر دیا ہے۔

سلمان نعیم نے 2018 کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 217 پر موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سلمان نعیم کو کم عمری اور دو شناختی کارڈز رکھنے پر نا اہل کیا تھا۔ سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت عالیہ نے ان کی درخواست خارج کردی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں