اسلام آباد میں لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شریک ملزم عمر بلال مروت کو رہا کرنے کا حکم


ویب ڈیسک August 17, 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ کا شریک ملزم عمر بلال مروت کو رہا کرنے کا حکم

ای الیون لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک ملزم عمر بلال مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے: لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم کی جانب سے شیر افضل مروت جبکہ مدعی کی جانب سے حسن جاوید شورش نے کیس کی پیروی کی۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزم اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے پولیس کو دس ستمبر تک چلان جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |