عاشورہ پر موبائل فون سروس حسب ضرورت بند کی جائے وزیرداخلہ کی ہدایت

اقدامات سے عوام کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، شیخ رشید


ویب ڈیسک August 17, 2021
محرام الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر داخلہ شیخ رشید نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کو صرف حسب ضرورت ہی بند کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے، حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔

اجلاس میں یوم عاشور پر امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گئی اور صورت حال کے مسلسل جائزے کے لئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کے لئے تکنیکی اور دیگر معاونت یقینی بنائے گی، خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرام الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، عوام کے جان و مال کا خیال رکھا جائے، امن امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |