وزارت سائنس کا الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو

حکومت نے ای وی ایم کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرادی۔


Staff Reporter August 17, 2021
حکومت نے ای وی ایم کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرادی۔

KARACHI: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم نامزد کرتے ہوئے تجاویز و خدشات بھی پیش کردیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کی حمایت کرتے ہیں لیکن ایسی مشین چاہتے ہیں جس سے نظام سبوتاژ نہ ہو۔

حکومت نے ای وی ایم کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرادی۔ وفاقی وزیر سنیٹر شبلی فراز نے کہا الیکشن کمیشن سے آئندہ انتخابات شفاف اور بغیر کسی تنازعے کے ہونے پر اتفاق کیاگیا، طے کیا گیا ہے کہ 2023 کے الیکشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونگے۔

حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر شبلی فراز اور سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر اختر نذیر بھی ڈیمو میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات پر مبنی ویڈیو کے ساتھ پریکٹیکل ڈیمو بھی دیا گیا۔ ای وی ایم کی موسمی حالات سے مطابقت، واٹر پروف اور سائبر حملے سے محفوظ ہونے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ڈیمو کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا وزیراعظم نے کہا تھا چاہے الیکشن نتائج ہمارے خلاف آجائیں لیکن الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن ہونا چاہیے، مینوئل الیکشن نے ہمیں کچھ نہیں دیا ، الیکشن کمیشن کے عہدیداران نے 75 کے قریب سوالات کیے ، کوئی ایسا سوال نہیں تھا جس کا ہمارے پاس جواب نہ ہو۔

سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے مشین بنانے پر ہمیں مبارکباد بھی دی، بدقسمتی سے اس ملک میں ہر الیکشن تنازعات کا شکار ہوتے ہیں،پارلیمنٹ ای وی ایم سے متعلق قانون سازی کرے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ٹائم لائنز بنائیں گے،اپوزیشن جماعتیں پاکستان میں انتخابات شفاف بنانا چاہتی ہیں تو آئیں مذاکرات کریں،اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ پر اپنی تجاویز دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں