کراچی میں غیرت کے نام پر 60 سالہ بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

غیرت کے نام پر شوہر ہزار لاشاری اوربیٹے ظہور نے مل کرقتل کیا

غیرت کے نام پر شوہر ہزار لاشاری اوربیٹے ظہور نے مل کرقتل کیا

میمن گوٹھ پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتارکرلیا۔

میمن گوٹھ پولیس نے دہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم ہزارلاشاری ولد خیرمحمد لاشاری کوگرفتارکرلیا ۔ میمن گوٹھ پولیس نے بتایا کہ سترہ مارچ کو گھر سے خاتون 60 سالہ حیاتاں بی بی کی گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی تھی جسے غیرت کے نام پر اس کے شوہر ہزار لاشاری اوربیٹے ظہور نے مل کرقتل کیا تھا اورموقع سے فرار ہو گئے تھے۔


پولیس نے واقعے کامقدمہ الزام نمبر 2021/87 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی تھیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ہزار لاشاری نے دوران تفتیش دہرے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو پڑوسی اللہ بخش کے ساتھ دیکھ لیا تھا جس پر بیٹے ظہور کے ساتھ مل کر بیوی کو کلہاڑی کے وارکرکے قتل کیا ۔

واردت کے وقت بیٹاظہورگھر کے باہر دروازے پر موجود رہا تھا جس کے بعد وہ فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ 13 اگست کواس کے بیٹے نے پڑوسی اللہ بخش کو دکان پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بیٹا ظہوراوراس کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے ۔ پولیس نے بیٹا ظہور کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/316 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story