طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک سے مل کر کریں گے فواد چوہدری

وزیر خارجہ کا چار ممالک کے ہنگامی دورے کرنے کا فیصلہ، میزبان ممالک سے رابطے شروع


ویب ڈیسک August 17, 2021
افغانستان میں موجود گروہوں سے رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو:فائل

لاہور: افغانستان کی صورتحال پر حکومت نے عالمی برادری سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر خارجہ چار ممالک کا ہنگامی دورہ کریں گے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت سے کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو افغانستان کے معاملے پر اعتماد میں لیا ہے جب کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ نے افغان معاملہ پر پاکستانی ہم منصب سے بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پہلے ہی کہا تھا کہ آپ افغانستان پر اکیلے حکومت نہیں کرسکیں گے تاہم افغانستان میں ہونے والی تبدیلی میں خون نہ بہنے پر خوشی ہے، اس کے علاوہ افغانستان میں موجود گروہوں سے رابطے میں ہیں تاہم طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دوست ممالک کی مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نصاب پڑھانے سے قوم تقسیم ہورہی تھی، پہلی بار مدرسوں میں ماڈل نصاب پڑھایا جائے گا جس کی خوشی ہے، آٹھویں، نویں اور دسویں میں سیرت النبیﷺ پڑھائیں گے۔

وزیر خارجہ کا چار ممالک کا ہنگامی دورہ کرنے کا فیصلہ

اسی حوالے سے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان نے دوست ممالک سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ہمسایہ ممالک کا ہنگامی دورہ کریں گے جس کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ سب سے پہلے ایران جائیں گے بعد ازاں وہ چین اور ترکی کا بھی دورہ کریں گے، وزیر خارجہ کے دوروں کا شیڈول فائنل کرنے کے لیے میزبان ممالک سے رابطے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں