بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب

سلطان محمود چوہدری کو 34 ووٹ ملے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16ووٹ حاصل کئے۔


ویب ڈیسک August 17, 2021
سلطان محمود چوہدری کو 34 ووٹ ملے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے مجموعی طور پر اٹھائیسوں صدر منتخب ہوگئے۔

مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی۔ کل 50 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ سلطان محمود چوہدری کو 34 ووٹ ملے جب کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16ووٹ حاصل کئے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے یہ پی ٹی آئی اور عمران خان پر اعتماد ہے ، تحریک انصاف میں گروپ بندی کا پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہو گئے، بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے لیے کام کرونگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں