کئی ماہ بعد کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے پر نیوزی لینڈ میں 3 روزہ لاک ڈاؤن

آکلینڈ کے ایک شہری میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے


ویب ڈیسک August 17, 2021
بدھ، جمعرات اور جمعے کو تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیوزی لینڈ میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 18 جولائی سے تین روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا تاہم آکلینڈ میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی تشخیص کے بعد ہنگامی فیصلے کیے گئے جن کے تحت 18 جولائی سے پورے ملک میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ صرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

ادھر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا مریض ڈیلٹا وائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔ ویرینٹ کی قسم جاننے کے لیے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ملکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |