پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں وزیراعظم

وفد کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ


ویب ڈیسک August 17, 2021
افغان وفد نے امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغانستان سے آئے سیاسی وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں اور موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

افغان وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کا ان کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ افغان وفد نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |