راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن بن گئی

راولا کوٹ ہاکس نے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا


ویب ڈیسک August 17, 2021
راولا کوٹ ہاکس نے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا (فائل فوٹو)

راولا کوٹ ہاکس مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن بن گئی ہے۔

کشمیر پریمئر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی۔ راولا کوٹ ہاکس نے حریف ٹیم کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم حریف ٹیم صرف 162 رنز ہی بنا سکی۔

راولا کوٹ ہاکس کے کاشف علی نے نمایاں بلے بازی کرتے ہوئے 54 رنز بنائے جبکہ بسم اللہ خان 30، صاحبزادہ فرحان 28 اور محمد عمر نے 17 رنز بنائے۔ راولا کوٹ کے کپتان شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسین طلعت اور آصف آفریدی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

مظفر آباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف نے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 29، محمد وسیم نے 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔ فیلڈنگ کی بات کی جائے تو مظفر آباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔