نئے مالی سال کے آغاز پر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی

جولائی 2021ء میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری جولائی 2020ء کے مقابلے میں 30 فیصد کمی سے 9 کروڑ ڈالر رہی


Business Reporter August 18, 2021
جولائی 2021ء میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری جولائی 2020ء کے مقابلے میں 30 فیصد کمی سے 9 کروڑ ڈالر رہی (فوٹو: انٹرنیٹ)

نئے مالی سال کے آغاز پر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2021ء میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری جولائی 2020ء کے مقابلے میں 30 فیصد کمی سے 9 کروڑ ڈالر رہی جبکہ جولائی 2020ء میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2021ء میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر کا سرمایہ آنے سے جولائی 2021ء میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 9 کروڑ ڈالر رہی جولائی 2020ء میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 24 لاکھ ڈالر تک محدود رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔