روس کو چونسہ آم کی برآمدات کے لیے پہلی کھیپ کلیئر

کھیپ تفتان، میر جاوا ایران بارڈر براستہ تہران، استارا آذر بائیجان استرا خان روس روٹ کے ذریعے روس بھیجا جائے گا۔

کھیپ تفتان، میر جاوا ایران بارڈر براستہ تہران، استارا آذر بائیجان استرا خان روس روٹ کے ذریعے روس بھیجا جائے گا ۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے برآمد کنندگان کی جانب روس کو برآمد کیے جانے والے آموں کی پہلی کنسائینمنٹ کلیئر کردی ہے۔

ایف بی آراعلامیہ کے کسٹمز، ایف بی آراور ٹی آئی آر کنونشن کے تحت روس کو برآمد کئے جانے والے سفید چونسہ آموں کی پہلی کھیپ کو پراسیس کر دیا، کھیپ کے برآمد کنندہ اشفاق اینڈ کمپنی اوکاڑہ ، ساہیوال ہیں، ایف بی آر نے کہا یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تازہ مقامی طور پر تیار کردہ پھل اور اشیا روس کو برآمد کیے جا رہے ہیں۔


کھیپ تفتان، میر جاوا ایران بارڈر براستہ تہران، استارا آذر بائیجان استرا خان روس روٹ کے ذریعے روس بھیجا جائے گا۔ اس روٹ کے ذریعے تفتان سے روس تک کا فاصلہ 4600 کلو میٹر بنتا ہے جو کہ سات دنوں میں مکمل ہو گا۔

ٹی آئی آر ٹرانسپورٹیشن اس روٹ کو کنو کی برآمد کے لیے کھولے گا، کراچی سے پیٹرس برگ کے سمندری سفر کے ذریعے فاصلہ 35 دنوں میں مکمل ہوتا تھا۔
Load Next Story