ملا برادر کی 20 سال بعد افغانستان واپسی پر شاندار استقبال

طالبان جنگجوؤں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

طالبان جنگجوؤں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر 20 برس بعد اپنے ملک افغانستان واپس لوٹ آئے جہاں انھیں نئی حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر قطر سے قندھار پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ طالبان جنگجوؤں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ملا برادر

جنگجوؤں نے اپنے لیڈر کی آمد کے جشن میں آتش بازی بھی کی، جبکہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور امارت اسلامی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ملا برادر کے ہمراہ طالبان کے دیگر سیاسی رہنما بھی افغانستان پہنچے ہیں۔




وطن روانگی سے قبل ملا برادر نے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کرکے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ملاعبدالغنی برادر طالبان کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔



ملا عبدالغنی برادر 1968ء میں پیدا ہوئے اور ان کا شمار ملا محمد عمر کے انتہائی اہم اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ ملا برادر تحریک طالبان کے بانی رہنماؤں میں سے بھی ہیں۔ انہیں 2010 میں کراچی میں گرفتار کرلیا تھا اور 2018 میں رہا کیا گیا جس کے بعد سے وہ قطر میں تھے۔
Load Next Story