حکومت 3 سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر منہ چھپانا چاہیے حمزہ شہباز

ترقی کرتی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا جو سبز باغ دکھائے تھے ان کی حقیقت بھی سامنے آ گئی، رہنما (ن) لیگ


ویب ڈیسک August 18, 2021
حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچیں، حمزہ شہباز فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت اپنے تین سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچیں اور نااہلی کی وجہ سے انہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ آٹے چینی گوشت دودھ اور دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء پچاس فیصد سے بھی زائد مہنگی ہو چکی ہیں، مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک جاپہنچی ہے جب کہ ترقی کی شرح کو حکومت ایک فیصد پر لے آئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کا ہر سولہواں گھر غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔ حکومت اپنے تین سال مکمل ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیے، ترقی کرتی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا جو سبز باغ دکھائے تھے ان کی حقیقت بھی سامنے آ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں