حکومت کے 3 سال مکمل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور

مشترکہ اجلاس اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان


ویب ڈیسک August 18, 2021
مشترکہ اجلاس کا بنیادی مقصد صدر مملکت کا ایوان سے خطاب ہے فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کا بنیادی مقصد صدر مملکت کا ایوان سے خطاب ہے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے عاشورہ محرم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور مشیر پارلیمانی امور مشاورت کریں گے، حتمی مشاورت کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |