شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں ثروت گیلانی

ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار گوری رنگت اور لمبے بال ہیں، ثروت گیلانی


ویب ڈیسک August 18, 2021
فلم کو کامیاب بنانے کے لئے کہانی اہم ہوتی ہے، ثروت گیلانی فوٹو: فائل

اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں۔

یو ٹیوب چینل پر دیئے گئے پروگرام میں ثروت گیلاتی نے کہا کہ میں خواتین کی اپنے متعلق قوانین سے آگہی، جنسی زیادتی، گھریلو تشدد اور بچوں سے زیادتی پر بات کرتی ہوں، اگر مردوں سے نفرت کے نعرے لگانے کو فیمنسٹ کہا جاتا ہے تو میں فیمنسٹ نہیں ہوں، ہمارے ہاں بڑے بڑے ہوٹلوں میں خواتین سے متعلق تقاریب ہوتی ہیں، دراصل بڑے بڑے لوگوں کو اس سے متعلق آگاہی نہیں چاہیے، پسماندہ علاقوں میں اس کی ضرورت ہے لیکن ہم وہاں نہیں جاتے۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار گوری رنگت اور لمبے بال ہیں، فلم کو کامیاب بنانے کے لئے کہانی اہم ہوتی ہے، اس کے لیے آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں ہوتی، فلم میں کبھی آئٹم نمبر نہیں کرسکتی کیونکہ ڈر ہے کہ امی اور ابو سمیت سب مل کر ماریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں بننے کے بعد وہ بہت سنجیدہ ہوگئی ہیں، پہلے جہاں موڈ ہوا چلی جاتی تھی لیکن اب ہر چیز بچوں کے حساب سے ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |