جلال آباد میں افغان جھنڈا اتار کر طالبان کا پرچم لگانے پر جھگڑا 3 افراد ہلاک

جلال آباد میں طالبان کی جانب سے قومی جھنڈے اتارنے پر شدید احتجاج کیا گیا


ویب ڈیسک August 18, 2021
جلال آباد میں قومی جھنڈا اتارنے پر جھگڑا ہوا، فوٹو: ٹوئٹر

افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کی جانب سے افغان جھنڈے اتارنے کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران ہونے والی جھڑپ میں 3 افراد مارے گئے جب کہ 26 زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سرکاری عمارتوں سمیت اہم مقامات پر سے افغانستان کا قومی جھنڈا اتار کر امارات اسلامی کا سفید پرچم لہرا دیا۔

جلال آباد میں بھی طالبان قومی جھنڈا اتار کر اپنا پرچم لگا رہے تھے تاہم شہریوں کی جانب سے مزاحمت دیکھنے میں آئی۔ شہریوں نے قومی جھنڈا اتارنے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔



طالبان اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا اور اس دوران طالبان کی فائرنگ سے 3 شہری ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد جلال آباد کی سڑکوں پر سیکڑوں افراد جمع ہوگئے اور احتجاج کیا۔



ادھر طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی کی سربراہی میں طالبان کے وفد نے افغانستان کی قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے گھر پر سابق صدر حامد کرزئی سے اہم ملاقات کی۔ جس کے دوران افغانستان کی موجود صورت حال اور عبوی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



اس اہم ملاقات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم طالبان کے برتاؤ اور رویے میں لچک کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ سیاسی مفاہمتی عمل کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور افغانستان میں قیام امن کا خواب پورا ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں