اشرف غنی کی یو اے ای میں موجودگی کی تصدیق

اشرف غنی اتوار کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے روپوش تھے


ویب ڈیسک August 18, 2021
اشرف غنی اتوار کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے روپوش تھے.(فوٹو:فائل)

KUALA LUMPUR: متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر اور ان کے اہل خانہ کو انسانی بنیادوں پر اپنے ملک میں رکھا ہوا ہے۔

سی این این کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روپوش افغان صدر کی یو اے ای میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے انسانی بنیادوں پر سابق افغان صدر اور ان کے اہل خانہ کو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: اشرف غنی تاجکستان میں نہیں تو اس وقت کون سے ملک میں ہیں ؟

یاد رہے کہ اتوار کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغان صدراشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ تاجکستان چلے گئے تھے۔ تاہم تاجکستان نے اشرف غنی کی ملک میں آمد یا ان کے طیارے کی تاجکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا میں زیر گردش ایسی خبریں اور اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ کس ملک میں ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق افغان صدر ہمارے ملک میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے : افغان صدر اپنے ہمراہ رقم سے بھری 4 کاریں اور ہیلی کاپٹر لے گئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں