مستونگ میں صارفین سے دھوکہ دہی پر متعدد پیٹرول پمپ سیل

عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ

عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ (فوٹو: فائل)

مستونگ میں صارفین سے دھوکہ دہی کرنے پر متعدد پیٹرول پمپس سیل کر دیے گئے۔

قومی شاہراہ پر قائم منی پیٹرول پمپس پر ناپ تول میں کمی پر عوام کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کی سربرائی میں دیگر لیویز حکام کے ہمراہ پیٹرول پمپس پر چھاپے مار کر متعدد منی پٹرول پمپس کو سیل کردیا۔


منی پیٹرول پمپ پر عوام کے ساتھ دھوکہ کر کے پیٹرول کم دیا جا رہا تھا۔ پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول ڈالنے والے پائپ میں دوسرا پائپ لگایا ہوا تھا جس سے پیٹرول کا ایک بڑا حصہ واپس پمپ کے ٹینک میں جا رہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ پیٹرول پمپ اور ناپ تول میں کمی کرنے والے دیگر متعدد منی پیٹرول پمپس کو سیل کردیا۔

عطاء المنیم بلوچ نے کہا کہ پیٹرول پمپ پرعوام کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے پمپس پر چھاپے مارے جائیں گے اور ان کی مقدار چیک کیا جائے،عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
Load Next Story