بہاولنگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے شراب کی 377 بوتلیں برآمد کرلیں

ملزم نے دوران تفتیش بڑے پیمانے پر ولائتی شراب فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 18, 2021
ملزم نے دوران تفتیش بڑے پیمانے پر ولائتی شراب فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس (فوٹو:ایکسپریس)

تھانہ سٹی میں پولیس نے كارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے 377 بوتل ولائتی شراب برآمد کرلی۔

تفصیلات كے مطا بق ڈسٹركٹ پولیس آفیسر بہاولنگرمحمد ظفر بزدار كی ہدایت پر ضلعی پولیس منشیات فروشوں كے خلاف كامیاب كارروائیوں میں مصروف ہے۔ ڈی ایس پی صدر سركل امجد جاوید كی سربراہی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں كے خلاف كارروائی كرتے ہوئے کار میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم جاوید مسیح ولد رفیق مسیح کو گرفتار کرلیا۔

ملزم كے قبضے سے بوقت گرفتاری ولائتی شراب کی 377 بوتلیں بھی برآمدہوئیں، دوران تفتیش ملزم نے بڑے پیمانے پر شراب فروخت كرنے كا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزداركا كہنا تھاكہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل كو نشے كی صورت میں زہر سپلائی كر رہے ہیں۔ شہریوں كے جان ومال كا تحفظ پولیس كی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |