حب پمپنگ اسٹیشن پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن پھٹ گئی

پمپنگ اسٹیشن کے قریب مین را ئزنگ 66انچ قطر آب کی لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع۔


Staff Reporter August 19, 2021
حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب واٹر بورڈ کی لائن پھٹنے سے نکلنے والے پانی نے فوارے کی شکل اختیارکرلی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب شہر کو پانی فراہم کر نے والی مرکزی لائن پھٹ گئی جس سے ہز اروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب مین رائزنگ 66انچ قطر کی لائن پھٹ گئی جس سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا لائن پھٹنے کے بعد متاثرہ مقام سے کئی فٹ پانی کے فوارے نکلتے رہے، گرمی کے موسم میں بچے پانی میں نہاتے رہے۔

مرکزی لائن سے پانی ضائع ہوتا رہا تا ہم واٹر بورڈ حکام نے فو ری طور پر پا نی کی فر اہمی روک دی تا کہ پا نی کا ضیاع نہ ہوسکے واٹر بورڈ حکام نے تصدیق کی کہ66انچ کی مرکزی لائن پھٹ گئی جس کے بعد مین رائزنگ لائن سے پا نی کی فر اہمی بند کر دی پا نی روکنے بعدجب لائن میں پانی صاف ہو جائے گا اس کے بعد مرمت کا کام شروع کیاجائے گا۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ لائن جس مقام سے پھٹی ہے اس جگہ پر ویلڈنگ کرکے لائن کو درست کیا جائے گا جب تک مرمتی کام نہیں ہو جاتا اس وقت پا نی کی فر اہمی شروع نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ لائن پھٹنے سے حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی، حب ڈیم سے شہر کو 24گھنٹے میں مجموعی طور پر 8 سے 9کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرکزی لائن پھٹنے سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی آنیوالے 24 سے 48گھنٹے تک فر اہمی متاثر ر ہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں