ٹیلی ویژن کے مقابلے میں فلم مشکل شعبہ ہے زیبا بختیار

’’آپریشن021‘‘ پاکستانی فلموں میں اچھااضافہ ہوگی ،جلد نمائش کیلیے پیش کی جائیگی


Cultural Reporter January 28, 2014
ٹیلی ویژن سے بہت سے لوگوں کو سیکھنے کا موقع ملا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے ٹی وی کے مقابلہ میں فلم مشکل شعبہ ہے ۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن سے بہت سے لوگوں کو سیکھنے کا موقع ملا۔

پاکستانی ٹی وی ڈرامے عالمی معیار کے مطابق ہیں جو دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ٹیلی ویژن کے شعبہ بہت اچھے رائٹر موجود ہیں جو اچھے موضوعات کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں یہی وجہ ہے موضوع کے اعتبار ہمارے ڈرامے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو چند سالوں کے دوران سامنے آیا ہے اب جب کہ پاکستان میں فلموں کی آغاز ہوچکا ہے۔

 photo 4_zpscc205ba7.jpg

امید ہے اچھے موضوعات کی وجہ سے ہماری فلمیں ایک بار پھر کامیابی حاصل کریں گی۔انھوں نے کہا کہ میری فلم آپریشن 021میں پاکستانی فلموں میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی جو جلد نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی، ہمیں ضرورت اس بات کی ہے فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اب بہتر اور اچھے موضوعات پر توجہ دینا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں